پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے زیراہتمام پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پر تاریخ ساز تقریب کا انعقاد


ریاض ( ناظم علی عطاری ) پاکستان تحریک انصاف ریاض ریجن کے زیراہتمام پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی پر تاریخ ساز تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں عہدیداروں کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین نے جذبہ حب الوطنی کے ساتھ شرکت کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم عابد شعمون چاند نے پیش کی نظامت کے فرائض عامر بشیر چوہدری اور حکیم خان نے سر انجام دیتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان لفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر نے جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات نہایت قابل تعریف ہے کہ پاکستانیوں نے اپنے مثبت رویوں اور کارناموں کی وجہ سے دنیا میں یہ بات ثابت کی ہے کہ پاکستانی قوم قابل فخر قوم ہے یوم آزادی ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار ریاست بنانے کا جذبہ اور امنگ دیتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی ریاض ریجن کے نو منتخب صدر تاج محمد نے کہا کہ ہم دیار غیر میں بستے ہوئے بھی اپنے ملک کی تعمیروترقی اور اس کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پی ٹی آئی ریاض ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری بخت شیر نے کہا کہ آج کے دن ہم کو تجدید عہد کرنا ہو گا کہ ملک کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کے لیے متحد ہو کر اپنا فریضہ سر انجام دیتے رہے گے تقریب سے ارشاد مندوخیل ، عبداللہ ملک ، رابعہ بنت طارق ، عامر بشیر ، منیر احمد شاد ، قیوم خان ، اور دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں بچوں نے 14 اگست کے حوالے سے خوبصورت ٹیبلو بھی پیش کیے جس کو حاضرین نے خوب سراہا پی ٹی آئی ریاض ریجن کی طرف سے صحافیوں اور دیگر عہدیداروں کو شیلڈز بھی دی گئیں تقریب کے آخر میں سفیر پاکستان کو تلوار کا تحفہ بھی پیش کیا گیا