بھارتی انتخابات کے غیر سرکاری نتائج ایک جائزہ

بھارتی انتخابات میں نریندرا مودی کی جماعت بی جے پی اور اس کے اتحادی تین سو سینتیس نشستوں پر واضح برتری کے ساتھ آگئے ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر راہول گاندھی کی کانگریس اور اس کے اتحادی ہیں جن کے پاس 93 نشستیں ہیں تیسرے نمبر پر غیر اتحادی جماعتیں ہیں۔


جن کے پاس 112 نشستیں ہیں بھارت میں حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحادیوں کو 272 نشستیں درکار ہوتی ہیں جبکہ مودی کی جماعت بی جے پی نے  مطلوبہ تعداد سے زیادہ نشستیں تقریباً 300 سے زیادہ نشستیں حاصل کرلیں ہیں غیر سرکاری نتائج کے مطابق بی جے پی بآسانی مسلسل دوسری مرتبہ حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائے گی.