کراچی والے ہوشیار ہو جائیں،ایک اور گرمی کی لہر آنے کو تیارہے

کراچی – محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیاہے،سرفراز سردار ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ  گرمی کی لہر ہفتے سے پیر تک رہے گی،  اس دوران درجہ حرارت 39 سے 41 تک رہنے کا امکان ہے،  شہر میں ہیٹ ویو کی یہ دوسری لہر ہے، گرمی کے لہر کے دوران روزے دار احتیاط سے کام لیں،


 رواں ماہ کے آغاز میں چاردن ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے تھے، آج اور کل پارہ 38 تک پہنچنے کا امکان ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، شہرکا موجودہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان،  ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد ہے،  جنوب مغربی ہوائیں 10 ناٹیکل مائل کی رفتار سے چل رہی ہیں۔