متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کراچی میں پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی مزار کی زیارت کی اور فاتحہ پڑھی

 متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کراچی میں پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی مزار کی زیارت کی اور فاتحہ پڑھی اور عظیم رہنما کے زیر استعمال اشیاءکے میوزیم کا دورہ کراچی (   )اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کراچی میں پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی مزار کی زیارت کی اور فاتحہ پڑھی اور عظیم رہنما کے زیر استعمال اشیاءکے میوزیم کا بھی دورہ کیا اور مزار قائد کے احاطے میں ایک پودہ بھی لگایا،ان کے ہمراہ کراچی میں امارات کے نائب قونصل جناب بخیت الرمیثی اور سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکریٹری راشد الزمر بکی موجود تھے ، متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،گورنر سندھ عمران اسماعیل ، پاکستان مسلم لیگ فننشنل کے صدر جناب پیر پگاڑا صبغت اللہ شاہ راشدی ،صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ،ا سٹیٹ بینک پاکستان کے گورنر جناب رضا باقر ،کراچی چمبر آف کامرس کے وفد سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے کہا کہ پاکستان کا 74 ویں یوم آزادی مناتے ہوئے ہم عظیم قائد محمد علی جناح اور ان کے جدوجہد اور کارناموں کو احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں اور اس عظیم ملک کی عوام اور قیادت کے لیے اپنے احترام کا اظہار کرتے ہیں،اپنے دورے کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزعابی نے ملاقات کی ، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،گورنر سندھ نے پاکستان میں بالخصوص صحت، تعلیم ، توانائی اور انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے شعبہ جات میں متحدہ عرب امارات کی معاونت کو سراہا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں گہرے، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ گورنر سندھ دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات میں بتدریج بہتری آئی ہے جس سے دونوں ملکوں کے قریبی تعلقات کو مذید تقویت ملی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کی معیشت ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزعابی نے کہا کہ کورونا وبا کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر، برآمدات اور ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت پاکستان کی کورونا سے نمٹنے کی مجموعی حکمت عملی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔پاکستان معاونت پروگرام کے تحت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مذید مستحکم بنایا جائیگا۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے صوبہ سندھ کے وزیر اعلی جناب مراد علی شاہ سے ملاقات میں دو طرفہ اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا، متحدہ عرب امارات کے سفیر جناب حمد عبید الزعابی نے سندھ حکومت کے وزیر ناصر حسین شاہ سے ملاقات میں دو طرفہ اشتراک عمل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر کراچی میں امارات کے نائب قونصل جناب بخیت الرمیثی اور سفارتخانہ کے سیکنڈ سیکریٹری راشد الزمر بھی موجود تھے،اسلامی جمہوریہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے پاکستان مسلم لیگ فننشنل کے صدر جناب پیر پگاڑا صبغت اللہ شاہ راشدی سے ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور انکی والدہ مرحومہ کی وفات پر تعزیت پیش کی، متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے اپنے دورہ سندھ کے دوران ا سٹیٹ بینک پاکستان کے گورنر جناب رضا باقر سے ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور اشتراک عمل اور دونوں ممالک کے مابین مشترکہ پروگراموں کو بڑھانے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا، اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ایوان صنعت وتجارت کراچی کے صدر اور ممبران سے ملاقات میں اقتصادی تعاون کے طریقوں، سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے مابین مستقبل کے معاہدوں اور شراکت داری کو فروغ دینے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔#