سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹیٹیوٹ تقرر نامے

وزیر محنت غلام مرتضیٰ بلوچ نےسیسی کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دوران ڈیوٹی انتقال کرنے والے ملازمین کے بچوں میں تقرر ناموں کی تقسیم، روزگار کی فراہمی شہید بی بی کا وعدہ ہے جس پر عمل درآمد کیا۔عمران خان روزگار چھین رہا ہے سندھ حکومت فراہم کررہی ہے۔ لاکھوں نوکریوں کا وعدہ کرنے والے کچھ ماہ میں لاکھوں کو بے روزگار کر چکے ہیں۔


سابق
صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ویژن کے مطابق مزید روزگار دیں گے۔سلیکٹڈ وزیر اعظم نے چند ماہ میں پاکستان کو 1947 میں پہنچا دیا۔سلیکٹڈ وزیراعظم کی وجہ سے لاکھوں محنت کش اپنی نوکریاں کھو بیٹھے ہیں۔محکمہ لیبر سندھ بھر کے محنت کشوں کا ترجمان ہے۔ محکمہ محنت میں نئے آنے والے ملازمین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ پیپلز لیبر یونین کو بھی مرحوم ملازمین کے کوٹے پر کاوشوں پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔