ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد قاسم چیف آفیسر روجھان رائے ظفراقبال اور انجمن تاجران محمد موسی خان مزاری، پولیس کے ہمراہ صدر بازار، مین بازار کا وزٹ


ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر روجھان محمد قاسم چیف آفیسر روجھان رائے ظفراقبال اور انجمن تاجران محمد موسی خان مزاری، پولیس کے ہمراہ صدر بازار، مین بازار کا وزٹ کیا اور دوکانوں پر اشیائے خورد و نوش کی کوالٹی اور معیار ریٹ لسٹوں کو چیک کیا اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ عوام الناس کو سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر معیاری اشیائے خورد و نوش کی فروخت یقینی بنائیں انہوں نے جملہ کاروبار کرنے والے

دوکانداروں کو تاکید کی کہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک اور سنیٹائزر کا استعمال کریں اور کسٹمرز کو سروس مہیاء کرنے سے پہلے اس کو ماسک اور سنیٹائزر کا استعمال یقینی بنوائیں انہوں نے جملہ دوکانداروں کو ہدایت کی کہ اوور چارجنگ

اور گراں فروشوں اور ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی بصورت دیگر احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہو گا۔ جملہ دوکانداروں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان کو اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر روجھان کے اس اقدام کو بے حد سراہا۔

ضامن حسین بکھر ڈسٹرکٹ بیورو چیف روزنامہ نیاکل روجھان