قوم پرآزمائش آتی ہے، انشااللہ پاکستان کے عوام مشکل سے باہرنکلیں گے، مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا

مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کے لئے تیارنہیں تھے یہ ہمارے اعمال کا نتیجہ ہے قوم پرآزمائش آتی ہے انشااللہ پاکستان کے عوام مشکل سے باہرنکلیں گے۔اب دعاوٴں سے قصہ بڑھ گیاہے عملی کام کرناہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کومسلم لیگ فنکشنل سندھ پیر صدرا لدین شاہ راشدی کے افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


افطار ڈنر میں مختلف جماعتوں کے رہنماوٴں نے بھی شرکت کی جن میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے عامر خان،سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، کنور قطب الدین ، سینیٹر مظفر حسین شاہ، سید اسماعیل شاہ ،فقیر جادم منگریو ، محمد بخش خاصخیلی ، ڈاکٹر ہاشم خاصخیلی ، وریام فقیر ، ڈکٹر رفیق بانبھن ، نند کمار گھوکلانی ، سندھ اسمبلی قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ ، مسلم لیگ فنکنشل کے جنرل سیکریٹری سردار رحیم، نصرت سحر عباسی، کاشف نظامانی ، سید شفقت حسین شاہ ،عارف مصطفیٰ جتوئی ،عبدالکریم شیخ ، راضی خان جتوئی ، عبدالرزاق راہموں ، عبدالکریم شر ، محمد صادق کھوسہ ، ارشد شر سمیت دیگر بھی موجود تھے۔پیر صاحب پگارا نے کہاکہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کے لئے تیارنہیں تھے۔


میں تو اپنے لوگوں کوکہتاتھاکہ مہنگائی آئے گی تیار رہو۔الیکشن سے پہلے کہاتھاکہ ڈالر کی قیمت بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ قوم پرآزمائش آتی ہے۔انشااللہ پاکستان کے عوام مشکل سے باہرنکلیں گے۔پیر صاحب پگارا نے کہاکہ پریشانی ضرور آتی ہے۔مہنگائی ہرگھرمیں ہے۔پاکستان میں جو صورتحال ہے اس سے ضرورنکلیں گے۔اب دعاوٴں سے قصہ بڑھ گیاہے عملی کام کرناہوگا۔ اللہ اس ملک اور قوم سے ناراضگی دور کرے۔افطار عشائیے میں سیاستدانوں کے علاوہ صحافتی تنظیموں کے عہدیداران نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جن میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، کراچی پریس کلب، کراچی یونین آف جرنلسٹس، ایسوسی ایشن آف پریس فوٹو گرافرز، ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس ( سندھ) اے پی جے سمیت دیگر نے شرکت کی۔
[supsystic-gallery id=124]


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=YK2zfHnQs_c[/embedyt]

اپنا تبصرہ بھیجیں