کاشتکاری کے جدید طریقوں اور جدید مشینری کے استعمال سے اچھی فصل کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔ منظور حسین وسان

وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیرِ زراعت منظور حسین وسان سے صوبے کے کاشتکاروں کے ایک بڑے وفد نے آج وسان ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔
اس موقع پر مشیرِ زراعت منظور حسین وسان نے کاشتکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اچھی فصل کے حصول کے لئے جدید ترین مشینری اور کاشتکاری کے جدید سائنسی طریقوں کو استعمال کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت جدید مشینری کی فراہمی میں سہولیات فراہم کرنے کےلئے ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اور کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی میں بھی مدد دے گی ۔
منظور حسین وسان نے صوبے کے کاشتکاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت بہترین بیج، اچھی کھاد، جدید مشینری اور سائنسی طریقوں سے آگاہی کے زریعے صوبے کی زراعت کے فروغ میں کوشاں ہے تاکہ اچھی فصل حاصل کرکے صوبے کی معیشت کو استحکام دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اپنے کاشتکاروں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔
اس موقع پر ملنے کے لئے آنے والے کاشتکاروں نے مشیرِ زراعت سندھ منظور حسین وسان کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔
مشیرِ زراعت منظور وسان نے حل طلب مسائل کے لئے فوری طور پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔