لاھور ریزیڈنسی اینڈ رھالبیلٹشن سنٹر فار اسپشل چلڈرن ٹاؤن شپ میں جشن آزادی کی تقریب جس میں خصوصی بچوں نے بھر پور شرکت کی

شہزاد بھٹہ سابقہ ڈائریکٹر اسپشل ایجوکیشن پنجاب ۔سید قمر عباس شاہ سینئر وائس چیرمین کلک شکیل فاروقی لورز اف اسپشل چلڈرن ۔خالد محمود چیرمین لاھور ریزیڈنسی اینڈ رھالبیلٹشن سنٹر برائے اسپشل چلڈرن ۔ مس انیقہ خالد پرنسپل سنٹر ۔محمد وقاص ڈائریکٹر سنٹر نے تقریب میں شرکت کی ۔
تقریب میں خصوصی بچوں نے جشن آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔اور ملی نغموں بھی پیش کئے ۔۔
اس موقع پر شہزاد بھٹہ نے قوم کو آزادی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ اسپشل طلبہ ملک و قوم کا ایک قیمتی اثاثہ ھیں ان کی بہتر انداز میں تعلیم و تربیت اور بحالی ھم سب کی مشترکہ ذمہ داریاں ھیں اور جشن آزادی کے موقع پر ھم سب کو اس بات کا عہد کرنا چاھیے کہ ھمیں سب سے پہلے پاکستان کے بارے سوچنا ھے اور اپنی زمہ داریاں احسن طریقے سے پوری کرنی ھیں اور دوسروں کے بارے سوچنا چاہیے ۔ مس انیقہ خالد نے کہا کہ آج لاھور ریزیڈنسی سنٹر کی پہلی سالگرہ ھے سنٹر 11 اگست 2020 میں تین خصوصی بچوں کے ساتھ قائم کیا گیا تھا ان سنٹر تقریبا بیس خصوصی بچے ھیں محمد وقاص ڈائریکٹر نے بتایا کہ سنٹر میں خصوصی بچوں کو ماھرین نے سپیچ اینڈ لینگویج تھراپی, نفسیاتی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ تعلیم و تربیت بھی کی جاتی ھے ۔تقریب کے اختتام پر خصوصی بچوں نے سنٹر میں وزیر اعظم کی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ایک پودا بھی لگایا ۔۔۔