کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ

کمشنر کراچی افتخار شالوانی  نے آج اپنے دفتر میںسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کراچی سرکلر ریلوے کی بحالی کے حوالے سے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میںڈی آئی جی آپریشن ریلوے اظہر رشید خان، ڈی ایس ریلوے سید مظہر علی شاہ، میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف الرحمان، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی اقتدار احمد، ڈپٹی کمشنرز ساوٗتھ سید صلاح الدین، ایسٹ احمدعلی صدیقی، ویسٹ زاہد میمن، اے ڈی سی سینٹرل کمال حکیم، پروجیکٹ ڈا ئریکٹر کے یو ٹی سی شیخ طالب فتاح، ریلوے پولیس ریونیو اور دیگر افسران شامل تھے۔اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے 14 مئی کا اجلاس ،18 مئی کو کراچی سر کلر ریلوے کے ٹریک روٹ کے دورہ اور وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے و چیف سیکریٹری کے ساتھ اجلا س و کراچی ریلوے ٹریک کے دورے اور نا جائز تجاوزات کے خاتمے کے سلسلے میں شروع کردہ ا ٓپریشن کی کارکردگی پر تمام متعلقہ افسران ڈپٹی کمشنرز ایسٹ، ویسٹ،سینٹرل،پاکستان ریلوے،و پولیس،اینٹی انکروچمینٹ کے اہل کاروں کی کا کر دگی اوراقدامات کو سراہتے ہو ئے کہا کہ آپریشن جاری رہنا چا ہیئے اور اس جذبہ و جوش کا ساتھ کراچی سرکلر ریلوے کو جلد از جلد بحالی کی طرف گامزن کر نا ہے اور حکومتی کاوشوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں جامع طریقے سے عملدر آمد بنا نے کے لئے مشتر کہ طور پر اپنا اپنا کر دار ادا کر کے عوام کو کراچی سرکلر ریلوے کا تحفہ دیناہے اور تما م ناجائزتجاوزات کے خاتمے کے بعد دوبارہ یہ قائم نہیں ہو نے دیں اور مسلسل نگرانی و پٹرولنگ جا ری رکھنیہے۔


اس سلسلے میں تمام ا فسران و متعلقہ ادارے اپنی نگرانی جاری رکھ کررپورٹ پیش کرینگے ۔کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے مزید کہا کہ کوششکرینگے کہ 9 جون کو سپریم کورٹ میں عملدر آمدرپورٹ دینے سے قبل پاکستان ریلوے کو درخواست کرینگے کہ تجر باتی بنےادوں پر ایک ٹرائل ٹرین سر کلر ریلوے پر چلائی جائے تاکہ آئندہ مستقل بنیادوں پرسرکلر ریلوے چلانے کےلئے گراﺅنڈز پر کام کیا جا سکے  اور اس سلسلے میں حکومت سندھ کو باضابطہ طور پر درخواست بھیج کر، حکومتِ سندھ و متعلقہ اداروں کی جانب سےوزارتِ ریلوے حکومتِ پاکستان سے 20 کلو میٹر ٹریک پر ٹرائل ٹرین کو چلانے کے لئے رابطہ کیا جائے گا۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں50 /50 فٹ کے اندر اپنے آپریشن کوجاری رکھتے ہوئے100/ 120 فٹ تک بھی ٹریک کومحفوظ بنا نے کے لئے اقدامات کریںاور آپریشن کا آغاز اپنے پلان اور حکمتِ عملی کے ساتھ جاری رکھیںنیز حائل آنے والی عمارتوں اور آباد یوں کا خیال رکھتے ہوئے قا نو نی طور پر انہیں مسمار / منہدم کرنے کے لئے ٹھو س بنےادوں پر ڈرافٹ تیار کر کے 45 دن کاقانونی نوٹس دینےکے لئے مشاورت کریں اور تمام غیر قانو نی آباد یوں کو صاف کر نے کے لئےسپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کام کریں مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے بھی اپنی حکمتِ عملی وضع کریںاور تمام صاف علاقے / ٹریک کو محفوظ بنا تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنرز ،پولیس و اینٹی اینکروچمینٹ اہل کار اپنی نگرانی جاری رکھیں ۔اجلاس میں ڈی ایس ریلوے مظہر علی شاہ نے بتایا کہ پورے ٹیم ورک کے ساتھ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ روانہ کر تی ہےاور 9 جون سے قبل واضح طور پر کراچی سرکلر ریلوے ٹریک صاف کرالیا جا ئے گا۔ ٹرائل ٹرین کے لیے پالیسی گائیڈ لائن کی روشنی میں عمل کیاجا ئے گا۔


حکو تِ سندھ باضابطہ طور وفاقی حکومتِ و
وزارت ر یلوے سے رابطہ کریں ۔ ڈی آ ئی جی آپریشن اظہر ر شید خان نے بھی بتایا کہ ریلو ے پو لیس ڈویزنل و ضلعی انتظامیہ کے بھر پور تعاون سے آپریشن کر رہا ہے اور مستقبل میں دوبارہ قائم نہ ہو نے کے لئے اپنی حکمتِ عملی بھی واضع کر لی ہے ۔ ڈی سی ایسٹ احمد علی صدیقی نے بتایا کہ ضلع میں آپریشن جاری ہے اور فیصلے کی روشنی میں قانو نی نوٹس ڈرافٹ کر کے ا س پر کام کر نے کے بعد آبادیوں کو 45 دن کا نوٹس دینے کیلئے اخبارات میں شائع کرانے کے لیئے بھی قانو نی مشاورت سے کام لینگے۔ ڈی سی ویسٹ زاہد میمن نے بتایا کہ ضلع میں 7.5 کلو میٹر سے4.5 کلو میٹرخا لی کرالیا گیا ہے باقی ماندہ بھی فیصلے کی روشنی میں آپریشن شروع کر نے کے لئےبالکل تیار ہیں ۔ ایڈیشنل کمشنر سینٹرل کمال حکیم نے بتایا کہ 9دن کےآپریشن کا کل( جمعرات)سے ضلع میں آپریشن کا آغاز کیا جا رہا ہے بغیرمداخلت کی آبادیوں کو مسمار کر نے کے لیے حکمتِ عملی پر کام کرینگے ۔ میونسپل کمشنر ڈاکٹر سیف لرحمان نے کہا کہ حکومت کو مقررہ ھدف کی روشنی میںکام کرنا ہے اور قا نونی طریقہ سے عملدرامدکرانے کیلیے ٹیم ورک کی ضرور ت ہے اور اس وقت جوجوش ہے اس کے تحت ٓپریشن کا اختتام ہونا ہے، بحالی کےپلان پر مکمل عملدرٓمد کیلیے تمام پھلووں کا جائزہ لیا جائے ۔کمشنر کراچیافتخار شالوانی نے کہا کہ 9 جون کو سپریم کورٹ کو انشااللہ جامع ومکملرپورٹ دینے کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز نے مشترکہ حکمت عملی وضع کی ہے اورمقررہ ھدف کے اندر کراچی سرکلرریلوےکی بحالی کو یقینی بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں