محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں و جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام جاریہے

محرم الحرام کے سلسلے میں امام بارگاہوں و جلوس کے راستوں کی صفائی ستھرائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام جاریہے،لیاری کی گلیوں میں خصوصی صفائی مہم اور چونے کا چھڑکاؤ کردیا گیا متعلقہ افسران کی امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات
ایکسپو سینٹر اور باتھ آئس لینڈ میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے


کراچی۔۔۔منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ زبیر احمد چنہ کی ہدایت پر محرم الحرام کے سلسلے میں صفائی ستھرائی، چونے کا چھڑکاؤ وامام بارگاہوں کے اطراف اسپرے کے انتظامات جاری ہیں اس کے علاوہ لیاری زون میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز کرتے ہوئے تمام گلیوں میں صفائی کے بعد چونے کا چھڑکاؤ کردیا گیا ہے۔جبکہ ایم ڈی زبیر چنہ کی ہدایت پر متعلقہ افسران و عملے نے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کی اور صفائی ستھرائی و دیگر امور پر بات چیت کی اس سلسلے میں ضلع کورنگی کے ڈائریکٹر آپریشن فرید مگسی نے رینجرز آفیسرز کے ہمراہ امام بارگاہوں و جلوس کے راستوں کا دورہ کیا اور منتظمین سے ملاقات کے دوران صفائی ستھرائی سے متعلق تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ایم ڈی کی ہدایت پر مجالس اور جلوس کے موقع پرصفائی ستھرائی کے لئے عملہ تعینات رہے گا اوربروقت صفائی کا کام انجام دیا جائے گا۔دیگر تفصیلات میں امام بارگاہوں کے اطراف اور جلوس کے راستوں پر صفائی کے بعدچونے کا چھڑکاؤ کردیا گیا ہے۔ایم ڈی کی ہدایت پر جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ایکسپوسینٹراور باتھ آئس لینڈ میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے کیا گیا۔ تمام چائنیز اور لوکل کنٹریکٹرزکو ہدایت کردی گئی ہے کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ترجیحی بنیاد پر سارے انتظامات کریں۔دریں اثناء انہوں نے شکایتی مراکز کو فعال رکھنے اور عوامی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو دیگر اداروں کے ساتھ مکمل کورآڈینشن میں رہنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا
سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ