کراچی کو بہت عرصے بعد ایسا ایڈمنسٹریٹر ملا ہے جو جذبے کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

کراچی (……) صارفین کی نمائندہ تنظیم کنزیومر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین کوکب اقبال نے مرتضیٰ وہاب کو بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مرتضیٰ وہاب بہت بلند حوصلہ کام کی لگن اور اچھی سوچ رکھنے والے انسان ہیں کراچی کو بہت عرصے بعد ایسا ایڈمنسٹریٹر ملا ہے جو جذبے کے ساتھ کام کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مرتضیٰ وہاب کراچی کو اپنی اصل شکل میں بحال کرنے کی انتھک کوشش کریں گے جس کے لیے انہیں دن رات محنت کرنا ہوگی۔ کوکب اقبال نے کہا کہ برساتی نالوں کی بڑی حد تک صفائ کی جا چکی ہے مگر دیکھنے میں آرہا ہے کہ باوجود کمشنر کراچی نوید شیخ نے نالوں میں کچرا پھینکنے والوں کے خلاف دفعہ 144 عائد کی ہے مگر ابھی بھی کچھ کچرا نالوں کی صفائی ہونے کے ساتھ ساتھ دوبارہ ڈالا جارہا ہے جس کے لیے حکمت عملی بنانے اور سخت قانون سازی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ضلع وسطی میں کچرا اٹھانے کا ٹھیکہ تو دے دیا گیا ہے مگر ابھی تک ٹھیکے دار نے کام شروع نہیں کیا جس کیوجہ سے ضلع وسطی میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں اور ساتھ ساتھ مختلف بلاک میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کچھ علاقے گاؤں سے بھی بدتر منظر پیش کر رہے ہیں۔کوکب اقبال نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب کو ضلع وسطی کا ایک روزہ دورہ کرنا چاہیے صرف بڑی بڑی سڑکوں پر سے نہ گزریں بلکہ علاقے کے اندر بھی دورہ کریں تاکہ ان کو حقیقی معنوں میں اصل صورتحال کا علم ہو سکے انہوں نے مرتضیٰ وہاب کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے ہر علاقے میں شہریوں پر مشتمل علاقہ کمیٹی تشکیل دیں اور ان سے براہ راست رابطہ رکھیں تاکہ کراچی کے بڑھتے ہوئے مسائل پر قابو پایا جا سکے۔ کوکب اقبال نے کہا کہ مرتضیٰ وہاب ایک نوجوان اور محنت سے کام کرنے والے خوش گفتار اور خوش مزاج انسان ہیں ان کی بحیثیت ایڈمنسٹریٹر کراچی کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں