واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکواڈ کا غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ، واٹرٹینکر ،مشینری، پمپس اور سیکڑوں فٹ پائپ قبضے میں لے لیا

کراچی-  ایم ڈی واٹربورڈ انجینئر اسداللہ خان کی ہدایات واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکواڈ نے گلشن اقبال میں قائم غیر قانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مار کر واٹرٹینکر ،مشینری، پمپس اور سیکڑوںفٹ پائپ قبضے میں لے لیا ،جبکہ دوسری کارروائی میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں واٹربورڈ کی مین لائن سے 6 انچ کا غیرقانونی کنکشن لینے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سیکڑوںفٹ پائپ قبضے میں لے لیاگیا،کامیاب کارروائی پر ایم ڈی واٹربورڈ کی ڈسکنکشن اسکواڈ کومبارکباد ،پانی چوروں کیخلاف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایات دیدیں،تفصیلات کے مطابق ایم ڈی واٹربورڈ انجینئراسداللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گلشن اقبال بلاک 3موتی محل کے قریب سب سوائل پانی کے نام پر ایک غیرقانونی ہائیڈرنٹ قائم ہے جہاں سے ملزمان زیر زمین پانی کی آڑ میں سرکاری لائنوں سے لیا جانے والاپانی ٹینکروںکے ذریعے فروخت کررہے ہیں،


اس اطلاع پرایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے ڈائریکٹر انفورسمنٹ تابش رضا حسنین کو پانی چوروں کیخلاف فوری آپریشن کرنے کی ہدایات جاری کیں ،ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے ایگزیکٹیوانجینئر واصف فاروقی،ندیم احمد، واٹربورڈ کے عملے اور پولیس نفری کے ساتھ غیرقانونی ہائیڈرنٹ پر چھاپہ مارااور غیرقانونی پانی کی فروخت میں استعمال کیا جانے والا ایک ٹینکر،پانی کی موٹریں،سمر پمپ اور سیکٹروں فٹ طویل پائپ قبضے میں لے لیا، واضح رہے کہ غیرقانونی ہائیڈرنٹ فلیٹوں پرمشتمل بلڈنگ سے منسلک خالی پلاٹ پر قائم تھا ہائیڈرنٹ کے پائپس مذکورہ بلڈنگ میں بنائے گئے کنووٗں میں جارہے تھے،اسی اثناءمیں شہریوں کی جانب سے ملنے والی اطلاع پر ایم ڈی واٹربورڈ نے واٹربورڈ کے ڈسکنکشن اسکواڈ کو فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا لکی ون،سہراب گوٹھ کے قریب کارروائی کی ہدایات دیں،جہاں ذیلی سڑک کھوڈ کر 6انچ کی لائن ڈالی جارہی تھی۔


جسے مرکزی سڑک سے گزرنے والی واٹربورڈ کی بڑی لائن سے غیرقانونی طورپر منسلک کرکے پانی چوری کیا جانا تھا،تاہم واٹربورڈ کی کارروائی سے ملزمان اپنے مزموم ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے واٹربورڈ نے کام رکوا کر سیکڑوں فٹ طویل پائپ قبضے میں لے لیا ہے،مزید برآں ایم ڈی واٹربورڈ نے شہریوںسے اپیل کی ہے کہ وہ شہر میں چلنے والے غیرقانونی ہائیڈرنٹس اورپانی چوروں کے خلاف جاری واٹربورڈ کے آپریشن میں تعاون کریں،غیرقانونی کنکشن لینے والوں کی فوری اطلاع دیں،اطلاع دینے والوں کا نام ودیگر شناخت مکمل صیغہ راز رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں