دریائے سندھ کے کنارے کچے کے علاقے میں ملزمان نے زمیندار کی شکارگاہ اور سینکڑوں ایکڑ اراضی پر مشتمل جنگل کو آگ لگا دی

خیرپور – دریائے سندھ کے کنارے کچے کے علاقے پھلو تھانہ کی حدود میں ملزمان نے مشہور زمیندار اسد کھہڑو کے شکارگاہ اور سینکڑوں ایکڑ اراضی پر مشتمل جنگل کو آگ لگا دی جس کے باعث شکار گاہ میں رکھے گئے نایاب نسل کے تیتر، ہرن، خرگوش، شہد سمیت مختلف قسم کے حیوانات جھلس کر مرگئے ہیں. متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے کچھ جرائم پیشہ عناصر نے بھتہ مانگا تھا نہ دینے پر ایسا ظلم کیا گیا ہے. مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ مختلف اطراف سے آگ لگانے کے باعث مختلف قسم کے جاندار مرگئے ہیں. سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑے جنگل کو آگ کے باعث انکی کروڑوں روپے کی لکڑی بھی جل کر کوئلہ بن گئی ہے. ملزمان نے انکے بندوں کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی ہے. مظاہرین نے ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=Ya8-A_6eKA8[/embedyt]

اپنا تبصرہ بھیجیں