40 گرین لائن بسیں کراچی پہنچ رہی ہیں: گورنر سندھ


کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے ایم اے جناح روڈ تک شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی جدید سہولت پہنچانے کیلئے زیرالتوا بڑے منصوبے گرین لائن کے حقیقت کا روپ دھارنے کی نئی نوید سنائی گئی۔

گورنر ہاؤس کراچی سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ امید ہے کہ 1 ہفتے میں تمام بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ان شاء اللّٰہ جلد کراچی میں گرین لائن بسیں چلیں گی۔

گورنر سندھ کا مزید کہنا ہے کہ گرین لائن بسوں کا رخ کراچی پورٹ کی طرف ہے، آنے والے 2 جہازوں پر 40، 40 بسیں ہیں۔

عمران اسماعیل نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرین لائن پروجیکٹ کے لیے بسیں لے کر جہاز چین کے تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک روانہ ہو جائیں گے۔