مری بروری کے تحت، ڈاکٹر آمنہ ہوتی کی کتاب کی تقریب رونمائی

راولپنڈی(کامرس ڈیسک) معروف مصنفہ ڈاکٹر آمنہ ہوتی کی کتاب ’’GEMS and JEWLS:The religions of pakistan‘‘ کی تقریب رونمائی کرسچن سٹڈی سنٹر راولپنڈی میں ہوئی ۔تقریب کا اہتمام مری بروری کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کیاگیاتھاجس کے مہمان خصوصی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز تھے

جبکہ مری بروری کمپنی لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو اسفن یار بھنڈارا سمیت پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے نمائندوں نے شرکت کی۔

کتاب کی مصنفہ ڈاکٹر آمنہ ہوتی نے کہا کہ ’’ اس کتاب کی تیاری اور آج کی تقریب کے لیے تمام تر اخراجات اور انتظامات مری بروری کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے کیے گئے ہیں جس پرکمپنی کے

چیف مسٹراسفن یار بھنڈارا کاشکریہ ادا کرتی ہوں ۔