انٹر کے ملتوی شدہ پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان-چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین

کراچی (وقائع نگار)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کورونا کی چوتھی لہر کی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کے باعث انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے 2021کے ملتوی ہونے والے پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے نئے شیڈول کے مطابق 10اگست کو باٹنی، 11اگست کو زولوجی اور 12اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائے گا،چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 31جولائی کے ملتوی ?ہونے والے پرچے اب بروز منگل 10اگست کو، 2 اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز بدھ 11اگست کو، 3اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز جمعرات 12اگست جبکہ 4اگست کے ملتوی ?ہونے والے پرچے بروز جمعہ 13اگست کو سابقہ شیڈول کے تحت انہی امتحانی مراکز پرلیے جائیں گے،چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے مزید بتایا کہ گیارہویں جماعت اور امپروومنٹ آف ?ڈویژن، بارہ پرچوں، اسپیشل چانس، بینیفٹ کیسز، ایڈیشنل سبجیکٹس اور شارٹ سبجیکٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا