رمیز راجہ اور سابق مس ورلڈ ایرن ہالینڈ کی قربتوں کے چرچے

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ کرکٹر اور کرکٹ کمنٹیٹر رمیز حسن راجہ اور سابق حسینہ عالم ایرن ہالینڈ کی قربتوں کا چرچا ہے دونوں کی دوستی گہری ہو چکی ہے دونوں کی قربتوں اور خوشگوار موڈ میں اکٹھے ہونے کی تصاویر بھی منظر عام پر آچکی ہیں جس پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے بھی ہوئے ہیں بظاہر رمیز راجہ اور ایرن ہالینڈ دونوں ایک دوسرے کو اچھا دوست کہتے ہیں ۔لیکن بعض مفسرین کا کہنا ہے کہ دونوں کی بے تکلفی صرف دوستی نہیں بلکہ کچھ اور آگے کے اشارے بھی دے رہی ہے۔


رمیز حسن راجہ کے قریبی حلقوں کا کہنا ہے کہ رمیزراجہ ایک کھلی کتاب کی طرح ہے ان کی شخصیت اور ان کا کیریئر پوری پاکستانی عوام کے سامنے ہے دنیا بھر میں ان کے فین پھیلے ہوئے ہیں ان میں غرور اور تکبر نہیں ہے وہ خوش دلی سے اور خوش مزاجی سے سب کو ملتے ہیں بات کرتے ہیں ملنسار بھی ہیں کچھ گفتار بھی ہیں دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں کرکٹ کے میدان میں ان کی خدمات ہیں ان کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ان کے بہت اعلی کھلاڑی ہونے پر تو اعتراضات کیے جاسکتے ہیں تنقید ہو سکتی ہے ان کی کمنٹری کے انداز پر بھی اعتراضات اٹھائے جا سکتے ہیں لیکن بطور انسان وہ ایک اعلی اخلاقی اقدار کے مالک ہیں اس پر دو رائے نہیں ہو سکتی ان کے والد اور بڑے بھائی بھی اپنی مثال آپ تھے پورا گھرانا پاکستان کی پہچان ہے پاکستان کی شان ہے لوگ رمیز راجہ سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ان کی عزت کرتے ہیں ان کا احترام کرتے ہیں۔


وہ بھی بے شمار پاکستانیوں کے دل میں رہتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہتر سے بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرے اس لیے وہ بعض اوقات کھلاڑیوں پر کڑی تنقید بھی کرتے ہیں ان کی غلطیوں کو اجاگر بھی کرتے ہیں جس پر بعض کھلاڑی ان سے ناراض ہوتے ہیں لیکن ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ہوتا بلکہ ٹیم کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے وہ ایسی باتیں کرتے ہیں تاکہ جو غلطیاں ہو رہی ہیں وہ آئندہ نہ دہرائی جائیں اور آنے والے میچوں میں وہ کھلاڑی بہتر پرفارمنس کا مظاہرہ کرسکیں۔


[supsystic-gallery id=123]

اپنا تبصرہ بھیجیں