سندھ بھر کو سرسبز وشاداب بنانا ہے

صوبائی وزیر جنگلات نوابزادہ محمد تیمور تالپور نے کہا ہے کہ انہیں صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے موجودہ محکمہ خصوصی ٹاسک دے کر سونپا ہے۔ اس ٹاسک کے تحت سندھ بھر کو سرسبز وشاداب بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری شجرکاری مہم کو گینز بک میں بھی سراہا گیا ہے۔


جو پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت کی عوامی خدمت کی عملی دلیل ہے۔انہوں نے کہا. یہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ ہی ہے جس نے اس شہرکراچی سے خوف وہراس کا خاتمہ کیا ہے پہلے اس شہر میں لوگ دن میں بھی نکلتے ہوئے گھبراتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے۔اس امن کےلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں نے اپنی جانوں کے ندرانے بھی پیشں کئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب کی بحثیت ایڈمنسڑیٹر کراچی تقرری ان ہی لوگوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے جو اس شہر میں برسوں حکمرانی کرنےکےباوجود بھی کچھ ڈلیور نہ کرسکے۔مرتضی وہاب کو چئیرمین بلاول بھٹو نے کراچی کی تعمیر وترقی کے لئے خصوصی ذمہ داری دی ہے جسے انہوں نے خندہ پیشانی سے قبول کیا ہے اور وہ ضرور اپنی کارگردگی سے ناقدین کے منھ بند کردیں گے۔ انہوں نےمزید بتایا کہ انہوں نےمرتضی وہاب سے میٹنگ کی ہے جس میں ہم نے طے کیا ہےکہ تمام گرین بیلٹوں سےنہ صرف قبضہ چھڑائیں گے بلکہ ان کو خوبصورت بھی بنائیں گے۔میری قیادت ۔حکومت سندھ۔میرا اور مرتضی وہاب ہم سب مشن ہے کراچی کو لش گرین بنانا اور آلودگی سے پاک کرنا۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومتی پارٹی کا اپوزیشن لیڈر قبضہ مافیا کا سرغنہ ہو تو پھر اس پارٹی کی اہلیت کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا ہم پر الزامات لگانے والے بھول جاتے ہیں کہ حکومتی پالیسیوں کے خلاف اور حکومت مخالف ہر تحریک کی سربراھی اور آواز اٹھانے کی ہمت و جرات چئیرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب ہی کرتے ہیں۔پی ڈی ایم کی اصل قوت پاکستان پیپلز پارٹی تھی جس کا عملی ثبوت ملک بھر کے13ضمنی الیکشنز میں 12 میں اپوزیشن کی کامیابی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی پی ڈی ایم سے الگ نہیں ہوئی بلکہ اس کو مفادات کے حصول کے لئے الگ کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری جنگلات ڈاکٹر میندرو۔ڈپٹی کمشنر کیماڑی مختار چانڈیو و دیگر ہمراہ ملیر ندی ضلع کیماڑی میں اربن فارسٹ کامعائنہ اور شجرکاری کا آغاز کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سےگفتگو کرنے کے موقع پر کیا۔