عمران خان کی حکومت کو ایک اور جھٹکا … بورڈ آف انویسٹمنٹ کے چیئرمین ہارون شریف نے استعفیٰ دے دیا

چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف اچانک اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں ہارون شریف کو پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ تعینات کیا گیا تھا ہارون شریف کا کہنا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے دیا ہے وزیراعظم سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی وزیر اعظم سے کسی بات پر اختلاف ہے،ہارون شریف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں اور اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کر دیا ہے ذاتی وجوہات پر اپنے عہدے پر اپنی مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتا وزیر اعظم کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔


ان کی جانب سےاستعفیٰ منظور  ہوتے ہی عہدہ چھوڑ دوں گا۔
دوسری جانب ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ ہارون شریف کے مشیر خزانہ حفیظ شیخ پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد سے بعض امور پر اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں اپنا عہدہ چھوڑنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں