وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بلاول بھٹو زرداری کا انتہائی سخت بیان

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کے بارے میں انتہائی سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑنا ہے تو آغاز سلیکٹڈ وزیراعظم سے کیا جائے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملک کے مختلف شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف پکڑ دھکڑ مہم جاری ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے حکم پر گداگروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا جا رہا ہے۔


پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس مہم پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ غربت نہیں بلکہ غریب مٹاؤ حکومت ہے اگر واقعی پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کرنا مقصد ہے تو اس مہم کا آغاز سلیکٹ وزیراعظم سے کیا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس ضمن میں ٹوئیٹر پر اسلام آباد میں بھکاریوں کی گرفتاریوں کی دو تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں