پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو سالگرہ مبارک

دنیا بھر سے پاکستانی شائقین کرکٹ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سرفراز احمد کی تصویر بھی شیئرکی ہے جس میں انہیں 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے تصویر کے ساتھ یہ بھی لکھا گیا ہے کہ کیا وہ ورلڈ کپ 2019 کے اختتام پر ایک اور ٹرافی اٹھائیں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے نومبر 2007 میں بھارت کے خلاف جے پور میں اپنے ایک روزہ کرکٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اب تک وہ 106 انٹرنیشنل ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں انہوں نے دو ہزار ایک سو اٹھائیس رنز بنائے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں