ماہرہ خان نے اپنی نئی تصویر شیئر کر دی

پاکستان کی معروف ہر دلعزیز اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی گئی ہے جو کہ انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

ماہرہ خان آئے دن نئے فوٹو شوٹس اور خوبصورت تصویریں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں سمیت بیرون ملک موجود انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی یکساں پسند کیا جاتا ہے۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹا گرام پر 7.7 فالوورز رکھنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی جانب سےکچھ دیر قبل اپنی ایک خوبصورت تصویر اور انسٹا اسٹوری شیئر کی گئی ہے جسے پہلی نظر دیکھ کر مداح دم بخود رہ گئے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان نے کریم رنگ کا خوبصورت لباس اور زیورات پہنے ہوئے ہیں۔
ماہرہ خان نے اپنے اس فوٹو شوٹ میں معروف ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی برائیڈل کلیکشن کا جوڑا پہنا ہوا ہے، ڈیزائنر فائزہ ثقلین کی جانب سے اس برائیڈل کلیکشن کو اپنی والدہ بیگم خورشید کے نام سے لانچ کیا گیا ہے۔
ماہرہ خان کی اس تصویر پر کچھ ہی دیر میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی کمنٹس آ گئے ہیں جن میں اُن کے مداحوں کا کہنا ہے ماہرہ خان کے حُسن میں دن بہ دن مزید اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔