عمران خان وزیر اعظم سے نالائق اعظم تک … مریم نواز کی حکومت پر ایک مرتبہ پھر کڑی تنقید

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے بہاولپور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی حکومت پر سخت تنقید کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم نہیں چاہتی یہ نالائق اعظم ہے نالائقوں کی حکومت آنا بھی عوام کے لئے سانحے سے کم نہیں ہے وہ بہاولپور میں سابق وزیر بلیغ الرحمٰن کی رہائش گاہ پر بات کر رہی تھیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم نے بھیک نہیں مانگی بلکہ ملکی خزانے کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی ہے مریم نواز نے حکو مت سے اسلام آباد میں ایک بچی کی بےحرمتی کے کیس کی تفتیش میں کوتاہیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔


مریم نواز نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے دس مہینے میں عوام نے ایک بھی اچھی خبر نہیں سنی مہنگائی کی وجہ سے میاں بیوی میں لڑائی ہو رہی ہیں کیونکہ آمدن کم اور خرچے دگنے ہو گئے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ نالائق اعظم کو وزیراعظم نہیں کہتی یہ چور دروازے سے چوری کرکے آئے ہیں،  اپوزیشن کی ایک افطاری سے ان کی ٹانگیں کانپتی ہیں جو غلط کام کر کے آگے آتا ہے اسی کی ٹانگیں کانپتی ہیں تبدیلی کے دعوے داروں نے ملک کا برا حال کر دیا ہے کچھ عرصے بعد ان کا پورا چہرہ بے نقاب ہوجائے گا لوگ ضرور ان کے بھیانک  چہرے دیکھ سکیں گے۔


انہوں نے کہا کہ کچھ خاندانوں کے ساتھ انفرادی سانحے ہوئے تھے لیکن ایک سانحہ پاکستانی قوم کے ساتھ بھی ہوا ہے نالائقوں کی حکومت بھی پاکستان کے 22 کروڑ عوام کے لئے سانحے سے کم نہیں انہوں نے یاد دلایا کہ نواز شریف نے دھرنوں اور سازشوں کے باوجود ملک کو ترقی دی اور کہاں سے کہاں پہنچا یا ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ان سے آج تک اپنی رہائی کے بارے میں ایک بار بھی نہیں کہا ہمیشہ یہی کہتے ہیں کہ عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں