خوشخبری… سندھ حکومت کا عید سے قبل تنخواہیں اور پنشنز دینے کا اعلان

کراچی – مالی بحران کےباوجود سندھ حکومت کابڑا فیصلہ ، حکومت سندھ نے عید سےقبل تنخواہوں کی ادائیگی کااعلان کردیا ہے۔ سندھ حکومت نے تمام غیرترقیاتی مصارف کےبجائےتنخواہوں کی ادائیگی کافیصلہ کیا ہے محکمہ خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق سندھ حکومت تمام ملازمین کو 31 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کرےگی۔ سندھ حکومت تمام خودمختار کارپوریشنز بلدیاتی کونسلز کےملازمین کو بھی تنخواہیں قبل ازعید ادا کرےگی سندھ حکومت نے تمام پنشنرز کو بھی قبل ازعید پنشن ادا کرنےکافیصلہ کیا ہے اعلامیہ کے مطابق ورک چارج ملازمین کو بھی تنخواہیں اداکی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں