کشمیر جنت نظیر وادی ہے اور کشمیری عوام کی جدجہد کافی پرانی ہے صبر سے لبریز کشمیری عوام انشا اللہ سرخرو ہوں گے

میرپورخاص( ) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سلامت علی میمن نے کہا ہے کہ کشمیر جنت نظیر وادی ہے اور کشمیری عوام کی جدجہد کافی پرانی ہے صبر سے لبریز کشمیری عوام انشا اللہ سرخرو ہوں گے اور ان کی آزادی کو کوئی بھی روک نہیں سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت مقبوضہ کشمیر میں فوجی محاصرے کے دو سال مکمل ہونے پر کشمیریوں سے اظھار یکجہتی کے لیئے کمشنر کامپلکس سے میرپورخاص پریس کلب تک یوم کشمیر استحصال ریلی کو خطاب کرتے ہو ئے کیا. اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص فیصل بشیر میمن نے بھی کشمیری عوام کی جدوجہد اور ان پر ڈھائے جانے والے مظالم پر روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نےمزید کہا کہ قائد اعظم کی جانب سے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا گیا کوئی بھی خوددار ملک یہ بات برداشت نہیں کرسکتا کہ اپنی شہ رگ کسی دشمن کے حوالے کرے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور کشمیری عوام کو الگ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ پوری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم سب کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے کیونکہ ہمارے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں کشمیر کی آزادی تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا کشمیر میں انڈین افواج کی جانب سے کیا جانے والا ظلم بند کیا جائے اور کشمیری عوام پر پابندیاں ختم کرکے انہیں آزاد شہری کی زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر انفارمیشن حزب اللہ میمن، ایڈیشنل کمشنر محمد حسن خاصخیلی، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص شاہدہ پروین جامڑو، اسسٹنٹ کمشنر حسین بخش مری محمد خان کٹھی، فاریسٹ آفیسر احمد خان ، ایجوکیشن افسران سول سوسائٹی سمیت فلاحی تنظیموں کے رہنمائوں نے شرکت کی.