پاکستان کرکٹ ٹیم کی کرکٹ کٹ کا کلر اور انداز منفرد ہے، ماضی کے ورلڈ کپ کی یونیفارم سے مختلف بنایا گیا ہے

ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی یونیفارم کرکٹ کٹ کس انداز کی ہوگی کپتان سرفراز احمد نے کرکٹ کٹ پہن کر شائقین کرکٹ کو بتا دیا ۔پاکستان کے شائقین کرکٹ دنیا بھر کے شائقین کی طرح مقابلہ کے آغاز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔


ہر مرتبہ ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مختلف ملکوں کی یونیفارم کو مختلف انداز میں تیار کیا جاتا ہے اس مرتبہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کرکٹ کٹ کا کلر اور انداز منفرد ہے اسے ماضی کے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی یونیفارم سے مختلف بنایا گیا ہے ۔ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں