مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات پر گورنر سندھ کا آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی سے رپوٹ طلب 

   گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مبینہ طور پر کراچی کے نجی ریسٹورنٹ کے مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی اموات پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔گورنر سندھ نے آئی جی سندھ اور کمشنر کراچی سے اس افسوس ناک واقعہ کی تفصیلی رپوٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ واقعہ کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیتے ہوئے واقعہ کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کرکے رپورٹ جلد از جلد پیش کی جائے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے ضروری اقدامات ناگزیر ہیں۔ بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ڈی آئی جی ساﺅتھ کراچی شرجیل کھرل نے گورنر ہاﺅس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کراچی کے نجی ریسٹورنٹ کے مضر صحت کھانا کھانے سے 5 بچوں کی مبینہ ہلاکت کے واقع میں ہونے والی تحقیقات کے بارے میں بات چیت ہوئی.

اپنا تبصرہ بھیجیں