نیب کے ریجنل آفس نے شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تفتیش اور صوبائی کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف ریفرنس کی سفارش کردی

قومی احتساب بیورو نیب کے ریجنل آفس نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق انکوائری کو انویسٹیگیشن میں تبدیل کرنے کی سفارش کر دی جب کہ صوبائی کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔


نیب کے ریجنل آفس نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہیڈکوارٹرز نیب اسلام آباد سے سفارش کی ہے کہ سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کے خلاف جاری آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کو اب انویسٹیگیشن میں تبدیل کردیا جائے جبکہ صوبائی کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے خلاف پروانشل کوآپریٹیو بینک اور دیگر معاملات میں گھپلوں اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے سے متعلق الزامات پر مبنی ریفرنس دائر کرنے کی اجازت دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں