لاکھڑا کول مائن واقعہ کاوزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا سخت نوٹس۔

کان کنی کے دوران تین محنت کشوں کے دب جانے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ہدایات،محکمہ توانائی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا
کراچی 04 اگست۔وزیرِ توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے لاکھڑا کوئلے کی کان میں کان کنی کرنے والے تین محنت کشوں کے کان میں دب جانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیوں کے لئے فوری احکامات دیئے اور متعلقہ حکام کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایات دیں اور محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں ہنگامی اجلاس طلب کرکے متعلقہ افسران سے واقعہ کی تفصیلات طلب کیں اور غفلت اور لاپرواہی کے زمہ داروں کی نشاندہی کے لئے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیئے اور کہا کہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور واقعہ میں متاثرہ کان کنوں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔وزیر توانائی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات دیں اور کہا کہ حفاظتی انتظامات کے بغیر کانوں کو فوری بند کیا جائے اور چیف انسپکٹر کول مائن، حفاظتی انتظامات کو از سرِ نو چیک کریں اور غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کی نشاندہی کریں۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے والی کمپنیوں کی لیز منسوخ کردی جائے۔اجلاس میں سیکریٹری توانائی طارق علی شاہ، ڈی جی کول مائن مشتاق سومرو، چیف انسپکٹر کول مائنز ارشاد شیخ ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سندھ لاکھڑا کول مائنز توفیق آرائیں، ڈپٹی سیکریٹری توانائی منیر شیخ اور محکمہ توانائی کے سینئر افسران کی شرکت۔
ہینڈ آو ¿ٹ نمبر 787۔۔۔ایس اے این