ایم کیو ایم نے ہمیشہ لاشوں پر سیاست کی ہے۔ جام اکرام اللہ دھاریجو

سونامی سرکار کی سندھ حکومت کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ پنوں عاقل میں وفود سے گفتگو۔
کراچی۔ 4 اگست۔صوبائی وزیر برائے ا نسداد بدعنوانی ، صنعت، تجارت و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے لوگوں کے ساتھ ایسے مظالم کئے ہیں جن کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔ پیپلز پارٹی تعصبانہ سیاست پر یقین نہیں رکھتی اور پیپلز پارٹی پر بلاجواز تنقید کرنے والے یہ کیوں بھول جاتے ہیں کے انہوں نے اپنے 20 سالہ اقتدار کے دوران کراچی میں تعصب پر مبنی سیاست کی اور دنیا جانتی ہے کہ کراچی میں کلاشنکوف کلچر، بھتہ کلچر ، چائنا کٹنگ اور بوری بند لاشوں کے سوا کچھ نہیں دیا یہ بات انہوں نے آج پنوعاقل کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے پنوعاقل کی یونین کونسل مولا علی کے مختلف گا ﺅں میں پہنچ کر استاد عطا محمد سانگی، حاجی گوپانگ، شفقت خان مہیسر، حاجی میھر، امام بخش مہیسر، علی محمد مہیسر، سلطان خان مہیسر ، میاں محمد زمان انڈہڑ، یار محمد مہیسر، عبدالرشید مہیسر، ممتاز مہیسر، علی شیر گھنجو ودیگر سے ان کے عزیز و اقارب کے انتقال پر ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مزید کہا کے سونامی سرکار سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کر رہی ہے، جس میں ان کو ہمیشہ کی طرح ناکامی ملے گی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ سابقہ چیئرمین میونسپل سکھر تقی خان دھاریجو، پیپلز پارٹی تعلقہ پنوعاقل صدر میاں عبدالقوی انڈھڑ، ڈاکٹر بشیر احمد میرانی، غلام قادر شیخ، ممتاز خان مہیسر، حافظ عزیزاللہ بھٹو، محمد علی مہیسر، وی آئی پی میرانی، دین محمد کورائی، حافظ رفیق احمد سومرو ودیگر پارٹی عہدیداران اور کارکن بڑے تعداد میں موجود تھے۔ ہینڈآﺅ ٹ نمبر 86 5۔۔۔ایم یو