پاکستانیوں کے لیے بنگلہ دیش جانا مشکل بنا دیا گیا، ویزوں پر پابندی

پاکستانی شہریوں کے لیے بنگلہ دیش جانا پہلے کبھی اتنا مشکل نہیں تھا جتنا آج ہے ۔بنگلہ دیش کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزوں کا اجرا روک دیا ہے تمام کیٹگریز کے ویزوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے جو پاکستانی افراد کاروباری معاملات اور دیگر سلسلوں میں بنگلہ دیش جانا چاہتے تھے ان کے لیے مشکلات پیدا ہوگئی ہیں بنگلہ دیش میں وزیراعظم حسینہ واجد کی عوامی لیگ کی حکومت ہے جو پاکستان کے بارے میں سخت موقف رکھتی ہے اسی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستانیوں کے لئے ویزا پالیسی سخت کردی گئی ہے۔


بنگلہ دیش کا دورہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنے والے پاکستانی شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سفارتی سطح پر یہ معاملہ اٹھائیں اور بنگلہ دیش کے سفر کے لیے پاکستانیوں کو ویزے کے حصول میں درپیش مشکلات ختم کرائی جائیں اور اگر بنگلہ دیش کی حکومت سخت موقف اختیار کئے ہوئے ہے تو ایئر پاکستان کے سفارت خانے کو بھی جوابی کاروائی کرنی چاہیے ۔شہریوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر پاکستانی شہریوں کے لئے آسانی پیدا کرنے کی بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں