اکوڑہ خٹک کے مدرسے کو مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دینگے، اشرف غنی

افغان صدر اشرف غنی نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران ایک مرتبہ پھر ماضی کے گڑے مردے اکھاڑتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایاکہ اکوڑہ خٹک کے مدرسے کو افغانستان کے مستقبل کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دیں گے،گزشتہ روزافغان پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران قانون سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طالبان کیخلاف عوامی حمایت کو متحرک کریں،انہوں نے کہا کہ سکیورٹی کی صورتحال میں بہتری کیلئے ایک منصوبہ بنایا گیا ہے اور اگلے چھ ماہ میں ملک میں بغاوت کی موجودہ لہر ختم ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ صدر غنی کے دور میں یہ پہلا موقع ہے کہ پارلیمنٹ کا اس طرح کا غیرمعمولی اجلاس طلب کیا گیا۔
https://jang.com.pk/news/965793?_ga=2.12778420.267775647.1628044895-1513777288.1628044882