روزہ صبر سکھاتا ہے کسی پر احسان نہیں جتاتا، اداکارہ کبریٰ خان

پرواز ہے جنون …جیسی مشہور اور خوبصورت فلم سے شہرت حاصل کرنے والی خوبصورت ذہین اداکارہ کبریٰ خان  Kubra  Khan  کا کہنا ہے کہ روزہ ہمیں صبر سکھاتا ہے ہم میں برداشت بڑھاتا ہے کسی پر احسان نہیں جتاتا ۔روزہ رکھنے والا کسی دوسرے انسان پر احسان نہیں کرتا ہم روزہ اپنے اور اپنے اللہ کے لئے رکھتے ہیں اس لیے ہمیں کوئی حق حاصل نہیں ہے کہ اپنی بھوک کی وجہ سے چڑ چڑے ہو کر اپنا غصہ فضول میں کسی اور پر اتاریں ۔اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اداکارہ کبریٰ خان نے بہت اچھی اچھی باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان میں ہمیں صبر اور برداشت سیکھنا ہوتا ہے ہمیں دوسروں کے ساتھ زیادہ خوش اخلاقی اور خوش مزاجی سے پیش آنا چاہیے حوصلہ صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنا چاہیے دوسروں کے ساتھ نیک رویہ رکھنا چاہیے۔


یاد رہے  کہ اداکارہ کبریٰ خان ایک برطانوی نژاد پاکستانی اداکارہ ہیں وہ 9 ستمبر 1993 کو لندن میں پیدا ہوئیں انہوں نے گریجویشن تک تعلیم حاصل کی اور ہمیشہ ایک ذہین طالبہ کے طور پر شمار ہوئیں۔انہوں نے فیشن ماڈلنگ میں بھی نام کمایا 2014 میں انہوں نے پاکستانی کامیڈی تھرلر فلم نامعلوم افراد سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا انہوں نے بھارت میں 2015 میں ویلکم ٹو کراچی فلم میں کام کیا ۔انہیں سنگ مرمر میں شیریں کے کردار میں سراہا گیا ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں دلدل،الف اللہ اور انسان نمایاں ہیں انہوں نے جوانی پھر نہیں آنی اور پروازہےجنون جیسی فلموں میں شہرت حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں