غداری کے الزام میں امریکی سی آئی اے افسر Kevin-Mallory کو 20 سال قید کا سامنا ۔ چین کیلئے جاسوسی کرتا تھا

امریکہ نے چین کیلئے جاسوسی کرنے والے اپنے ہی افسر  کیون میلوری Kevin Mallory کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اسے غداری اور جاسوسی کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنادی گئی ہے تفصیلات کے مطابق امریکہ میں سی آئی اے افسر کیون میلوری کو چین کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں پکڑا گیا اور ایک خفیہ سماعت کے دوران مقامی عدالت نے اسے چین کے لئے جاسوسی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر 20 سال قید کی سزا سنائی ہے سی آئی اے افسر کو 2017 میں شکاگو ایئرپورٹ پر شنگھائی سے واپسی پر اس وقت حراست میں لے لیا گیا تھا جب اس کے سامان سے چھپائے گئے تیرہ ہزار پاؤنڈ برآمد ہوئے تھے اس کے سامان سے ایک محفوظ موبائل بھی برآمد ہوا تھا جسے کوئی اور استعمال نہیں کر سکتا تھا جو اسے چین کے اہلکار نے دیا تھا۔


اس موبائل میں جب ایک میسج پڑھا گیا تو اس پہ درس تھا کہ تمہارا مقصد اطلاعات کی فراہمی ہے اور ہمارا کام اس کے عوض ادائیگی کرنا ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ سی آئی اے افسر نے تھوڑے پیسوں کے لیے سب سے اہم چیز اعتبار بیچ دیا ملک کے اہم راز کو افشاء کرنا ناقابل معافی جرم ہے جس کے لئے 20 سال قید کی سزا بہت کم ہے لیکن قانون کی حدود میں ہی تک ہے اس لئے عدالت بھی سال قید کی سزا سناتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں