ٹوکیو اولمپکس، امریکی سیمون بائلز نے برانز میڈل جیت لیا

ٹوکیو اولمپکس میں جاری کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے والی امریکا کی سیمون بائلز نے جمناسٹک میں برانز میڈل جیت لیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس کے جمناسٹک کے ایونٹ میں چین کی چن چن گوان نے گولڈ میڈل جبکہ چین ہی کی شی جن ٹینگ نے سلور میڈل حاصل کیا ہے
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی جمناسٹک سیمون بائلز کی جانب سے اولمپکس کے کچھ ایونٹس سے دستبرداری ظاہر کی گئی تھی۔

بائلز ذہنی مسائل کا شکار تھیں اور جمناسٹک کے دوران ہوا میں اپنا توازن برقرار نہیں رکھ پا رہی تھیں۔