اے آر وائی کی رمضان نشریات سب سے آگے

رمضان المبارک میں مقبولیت کے حساب سے اے آر وائی ٹی وی چینل کی رمضان نشریات شان رمضان سب سے آگے ہے جس کی کامیابی کا سہرا یوں تو پوری اے آر وائی ٹیم کے سر جاتا ہے لیکن اس کی مرکزیت وسیم بادامی سے جڑی ہوئی ہے جو نہایت عمدگی اور کامیابی سے رمضان نشریات کو آگے بڑھا رہے ہیں ان کا انداز بچوں اور بڑوں میں یکساں طور پر مقبول ہے تاریخی اسلامی واقعات اور قرآن پاک کی تعلیمات کو جس خوبصورت پیرائے میں وہ بیان کرتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔


علمائے کرام کے ساتھ گفتگو ہو یا کالرز کے سوالوں کے جواب یا اسٹوڈیو میں آئے ہوئے بچوں کے ساتھ دلچسپ اور معلوماتی بات چیت ہو وہ ہر جگہ منفرد اور خوش مزاج نظر آتے ہیں ان کی دینی معلومات قابل تعریف اور قابل رشک ہے۔
اپنے 15 سالہ ٹی وی کیریئر میں وسیم بادامی نے جس تیزی سے ترقی حاصل کی اور مقبولیت اور شہرت کے اونچے مقام پر پہنچے ایسی تیز رفتار ترقی شہرت اور مقبولیت بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے اس لحاظ سے وہ خوش نصیب ہیں ان کے ساتھ ان کے بزرگوں اور  دوستوں  کی دعائیں ہیں ان پر اللہ تعالی کا خاص کرم ہے ۔انہوں نے اپنے کیریئر میں آنے والی مشکلات اور چیلنجوں کا خوب ڈٹ کر مقابلہ کیا ہر موقع پر اپنی صلاحیتوں اور اپنی ذہانت قابلیت اور پراعتماد انداز کا مظاہرہ کیا۔


 اپنے کیریئر میں انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا کامیابیوں کے گھوڑے پر سوار ہو کر وہ آگے ہی آگے بڑھتے چلے جارہے ہیں ۔ان کے بعض مخالفین اور حاسد ین نے ان کے خلاف سازشیں کیں ان کے خلاف اسکینڈلز لانے کی کوششیں بھی کی ان کوبدنام کرنے کی سازشیں بھی ہوئی مگر وہ اللہ کے فضل و کرم سے ہر آزمائش میں سرخرو ہوتے آئے ہیں ۔پاکستان کی سرکردہ نیوز ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام مستقبل میں بھی وسیم بادامی کی مزید ترقی اور کامیابیوں کے لئے دعا گو ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں