پی ٹی وی کی رمضان نشریات نے مقبولیت کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے

پاکستان ٹیلی ویژن کی رمضان نشریات نے اپنی منفرد پہچان اور روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مقبولیت کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے ۔ناظرین نے پی ٹی وی کی رمضان نشریات کو بے حد پسند کیا اور اس کے مختلف پروگراموں اور شروع کیے گئے نئے سلسلوں کو نہایت معلوماتی قرار دیتے ہوئے سراہا ۔پی ٹی وی کی رمضان نشریات دیکھنے والے ناظرین کی تعداد میں نمایاں اضافہ کے ساتھ ساتھ رمضان نشریات میں آنے والی کالز میں بھی نمایاں اضافہ ہوا جو رمضان نشریات میں ناظرین کی بھرپور دلچسپی اور اعتماد کا اظہار ہے۔


پاکستان ٹیلی ویژن نے اس سال رمضان نشریات کے لیے خصوصی پروگرام سحراورافطار کے حوالے سے تیار کیے پی ٹی وی کی رمضان نشریات کی بھرپور کامیابی اور نئے ریکارڈ قائم ہونے کا سہرا بلاشبہ عامر لیاقت حسین کے سر جاتا ہے جنہوں نے ماضی میں مختلف نجی ٹی وی چینلز پر زبردست شہرت اور توجہ سمیٹنے کے بعد پی ٹی وی کرو کیا اور اس سال پی ٹی وی پر بہترین انداز میں رمضان نشریات پیش کرکے اپنے مداحوں کے دل جیت لئے ۔پی ٹی وی کے ملازمین اور افسران بھی ہیں اس صورتحال پر خوش ہیں کہ رمضان نشریات میں انہوں نے جو سوچا تھا اور جو توقعات وابستہ کی تھیں سامنے آنے والے نتائج ان کے لیے انتہائی حوصلہ افزا ثابت ہوئے ۔پی ٹی وی کے تقریر کیا شعبے کو آخری وقت تک بعض مشکلات اور مسائل کا سامنا رہا لیکن ایک مرتبہ رمضان نشریات شروع ہوگئی تو پھر تمام تکنیکی مسائل اور رکاوٹوں پر قابو پالیا گیا ہے کیونکہ پی ٹی وی کے پاس جس قدر تجربہ کار ماہر اور باصلاحیت عملا اور ماہرین اور وسائل موجود ہیں وہ کسی نجی ٹی وی چینل کے پاس نہیں۔


عامر لیاقت حسین اپنی سیاست سے لے کر ٹی وی چینلز پر مختلف پروگراموں کے حوالے سے اور اپنی ذاتی دلچسپیوں اور بعض اقدامات کی وجہ سے ماضی میں اگرچہ مختلف تنازعات کا حصہ بنے رہے ہیں لیکن یہ بات ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ رمضان نشریات کے حوالے سے جو مقبولیت اور کامیابی ان کے حصے میں آئی ہے وہ کسی اور کو نہیں مل سکی یہی وجہ ہے کہ رمضان کی نشریات اور عامر لیاقت حسین اب ایک دوسرے کے لیے ٹی وی چینلز پر لازم و ملزوم سمجھے جاتے ہیں اور ہر ٹی وی چینل انتظامیہ کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ رمضان نشریات کے لئے عامر لیاقت حسین ان کے چینل کے لئے کام کریں ۔عامر لیاقت حسین کے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ان کی اپنی محنت اولیت ذہانت اور صلاحیت اپنی جگہ لیکن ان کے بہی خواہوں کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں جو انہیں مشکلات اور مسائل سے باہر نکال لاتی ہیں اور وہ ہر مرتبہ ایک نئے پلیٹ فارم پر نئے عزم اور جذبے کے ساتھ سرگرم نظر آتے ہیں یہ قدم کوئی آسان کام نہیں ۔عامر لیاقت حسین اپنی بے مثال کامیابیوں پر واقعی مبارکباد کے حقدار ہیں اور آنے والوں کے لیے ایک مثال ہیں ۔پاکستان کی سرگردانی ویب سائٹ جیوے پاکستان ڈاٹ کام عامر لیاقت حسین کو مسلسل کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور مستقبل میں ان کی مزید کامیابی عزت اور نیک نامی کے لئے دعا گو ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں