ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں کرونا وائرس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح

کراچی 2 اگست ۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں کرونا وائرس ویکسینیشن سینٹر کا افتتاح کیا جو ایوان صنعت و تجارت ایف بی ایریا میں صنعتی زون کے مزدوروں کے لئے ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے فباٹی میں ویکسینیشن سینٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے پہلے لوگوں سے کہوں گا کہ ماسک پہنیں اورماسک کو صحیح طرح سے پہنیں کیوں کہ یہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف کل دو لاکھ گیارہ ہزار لوگوں نے ویکسین لگوائی جبکہ پہلے یہ تاثر تھا کہ ویکسین فائدہ مند نہیں ہے لیکن اب یہ تاثر ختم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی آسانی کے لئے کراچی میں 250 ویکسینیشن سینٹرز بنائے گئے ہیں اب ایکسپو سینٹر کے بعد 24 گھنٹے چلنے والے سینٹرز بنا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں کل رات سب جگہ گیا وہاں عملہ موجود تھا اور ویکسینیشن ہو رہی تھی اور اب موبائل ویکسینیشن کی سہولت شروع کی جارہی ہے۔ صنعتی علاقوں میں یہ سہولت آج شروع کی جارہی ہے۔ویکسین کی سپلائی میں کمی نہیں ہے اس لئے موبائل ویکسینیشن کا عمل شروع کیا گیا ہے۔ لوگ اب بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کروانے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فباٹی نے ہمیں سہولت فراہم کی ہے جس کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں تاکہ مزدوروں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے روزانہ 50 ہزار ویکسینیشن ہوتی تھیں اب 2 لاکھ سے زائد ویکسینیشن روزانہ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک پہننا اور ویکسینیشن کرانا ضروری ہے۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 87 فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن نہیں کروائی۔ کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں 13 فیصد ایسے لوگ ہیں جنہوں نے ویکسینیشن کروائی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ بار بار لاک ڈاو ¿ن کے فیصلے پر تنقید کررہے ہیں وہ لوگ اسپتالوں کی صورتحال دیکھ لیں اور تنقید کرنے والے ڈاکٹرز سے ضرور بات کریں۔ اسپتالوں میں گنجائش موجود نہیں ہے۔ لاک ڈاو ¿ن کے تین دن گزر گئے ہیں۔ ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ مل کر کام کریں۔ ڈیلٹا ویو کو روکنے کیلئے لوگوں کو قائل کرنا ہوگا کہ ویکسینیشن ضروری ہے اور جو لوگ لاک ڈاو ¿ن کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں وہ یہاں آکر ڈاکٹرز سے ملاقات کریں اسپتالوں میں جگہ کم پڑ رہی ہے۔ لاک ڈاو ¿ن کا نوٹیفکیشن پڑھ لیں صنعتوں کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ تین دن گزر گئے ہیں پانچ دن رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر میں ہنگامہ آرائی کاافسوسناک واقعہ پیش آیا۔ ہم ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں گے۔کل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسیمبلی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آیا اور ہم نے کوئی تفریق نہیں کی۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر۔۔۔778
محکمہ اطلاعات حکومت سندھ فون۔۔99204401 کراچی مور خہ 2اگست ، 2021
ضلع سجاول میں بھی جلداچھے ہسپتال قائم کئے جائیں گے اورموجودہ ہسپتالوں کومزیدجدیدبنایا جائے گا۔ریحانہ لغاری
کراچی 2 اگست ۔ ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے سجاول کے رہائشی غریب اور ضرورت مند جگرکے مرض میں مبتلا 40سالہ حفیظ میمن کے گھرجاکران کی عیادت کی اورعلاج کے لئے فی الفور50ہزارروپے کی مالی امداد بھی کی۔ ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی ریحانہ لغاری نے اس موقع پر کہا کہ حفیظ میمن کے سرکاری خرچ پر علاج کے لئے وہ وزیراعلی سندھ سے درخواست کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جگرکے علاج کے لئے گھمبٹ میں جرمنی کے تعاون سے جدیدہسپتال بنایا ہے جہاں بلاتفریق رنگ و نسل مفت علاج کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں اورگھمبٹ ہسپتال کا معیار عالمی معیار کا ہے،جہاں تجربہ کارڈاکٹرزموجودہیں اور پورے ملک سے آے ہوئے مریض شفایاب ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع سجاول میں صحت کی سہولیات ناکافی ہیں البتہ یہاں جلداچھے ہسپتال قائم کئے جائیں گے اورموجودہ ہسپتالوں کو مزیدجدیدبنایا جائے گا تا کہ مریضوں کو علاج کے لئے کراچی یا حیدرآباد کا رخ نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزیدکہا کہ کرونا نے معمولات زندگی بری طرح متاثرکی ہے معاشرہ کا ہرطبقہ معاشی اورذہنی طورپرپریشان ہے دعا ہے کہ اس آفت سے ہم جلدباہرنکلے اورحالات معمول پرآجائیں۔ آمین۔ ہینڈ آو ¿ٹ نمبر۔۔۔77