پلانٹ فار پاکستان ڈے کی کامیابی میں پاکستان اور آئندہ نسلوں کی بقا ہے۔

پلانٹ فار پاکستان ڈے کی کامیابی میں پاکستان اور آئندہ نسلوں کی بقا ہے۔ سیکرٹری جنگلات
گرین پنجاب اک عزم کا نام، شجرکاری اہداف کی تکمیل کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا۔ شاہد زمان

پیر 2 اگست
محکمہ جنگلات کی پلانٹ فار پاکستان ڈے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں صوبے بھر میں شجرکاری مہم اپنے عروج پر ہے۔ سیکرٹری جنگلات شاہد زمان نے پلانٹ فار پاکستان ڈے کی تیاریوں کا جائزہ لینے حوالے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کی۔ شاہد زمان نے اہداف کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ صوبے بھر میں ہونے والی روزمرہ شجرکاری پر بھی رپورٹ طلب کی۔ انہوں نے شجرکاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا اور اہداف کی جلد از جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا۔ شاہد زمان مختلف اضلاع کے سرپرائز دوروں کا بھی عندیہ دیا اور کہا کہ شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق 2023 تک عوام کو گرین پنجاب کا تحفہ دینا ہے۔ شاہد زمان نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے اک نئے عزم کا نام ہے جس کی تکمیل میں ہی پاکستان اور آئندہ نسلوں کی بقا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ شجرکاری بطور میگا ایونٹ کی جا رہی ہے۔ اس تناظر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے اور صوبے کو سرسبز بنا کر ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کیلئے محکمہ جنگلات کے تمام افسران انفرادی کردار ادا کریں۔