JS بینک کی خدمات کو سراہتے ہیں—-سندھ حکومت نے جے ایس بینک کے تعاون سے یہ ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا ہے

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ جے ایس بینک کی خدمات کو سراہتے ہیں


،بڑی تعداد میں فیملیز اس سینٹر پر ویکسی نیشن کیلئے آ

رہی ہیں۔ 18 جولائی سے ڈرائیو تھرو سینٹر شہریوں کو سہولت فراہم کر رہا ہے اور سندھ حکومت نے جے ایس بینک کے تعاون سے یہ ویکسی نیشن سینٹر قائم کیا ہے۔ دیگر نجی اداروں کے تعاون سے شہر میں مزید ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن کی سہولت قائم کر رہے ہیں۔ وہ کلفٹن ڈرائیو تھرو کورونا ویکسی نیشن سینٹر کے دورہ پر بات چیت کررہے تھے۔صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے مزید کہاکہ فیملیز کے رش کو دیکھتے ہوئے، کائونٹرز میں اضافہ کر دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو کم وقت میں ویکسین لگائی جا سکے۔ ڈیلٹا ویریئنٹ جیسے مہلک وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسی نیشن ہی بہترین تدبیر ہے۔ شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں، خود بھی محفوظ رہیں اور شہر کو بھی محفوظ بنائیں۔ سخت فیصلے لوگوں کی زندگیاں بچانے کیلئے کئے ہیں۔
https://jang.com.pk/news/964844?_ga=2.200314025.664423750.1627880786-924609717.1627880776