107

بھارتی اداکار عمران خان کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی

سوشل میڈیا پر اس خبر کا بڑا چرچا ہے کہ بھارتی اداکار عمران خان کی اہلیہ ناراض ہو کر میکے چلی گئی ہیں ۔بھارتی فلم اسٹار اور بولی ووڈ کے مشہور اداکار عمران خان کافی عرصے سے فلمی پردے سے غائب ہیں وہ عامر خان کے بھانجے ہیں بھارتی میڈیا کے مطابق عمران خان اور ان کی اہلیہ میں تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں جس کے بعد عمران خان کی اہلیہ اوانتیکا اپنی بیٹی امارہ کے ہمراہ عمران خان کا گھر چھوڑ کر اپنے میکے چلی گئی ہیں۔عمران خان کے پاس امریکی شہریت بھی ہے انہوں نے انڈیا آکر ہندی فلموں میں کام کرکے خوبصورت  شہرت حاصل کی ان کی فلم کٹی بٹی، مترو کی بجلی کا منڈولا،نے کافی شہرت حاصل کی۔



بھارتی اداکار عمران خان اور اوانتیکا  2011 میں شادی کے بعد کچھ سال ہنسی خوشی رہے اور 2014 میں ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی، عمران خان کی آخری مشہور فلم کٹی بٹی تھی جو 2015 میں ریلیز ہوئی، اس سے پہلے عمران خان نے جانے تو یا جانے نا، ایک میں اور ایک تو، آئی ہیٹ لو اسٹوری، کیڈنیپ، میرے برادر کی دلہن، دہلی بیلی میں نمایاں کام کیا ۔


اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں