کے ڈی اے، بااثر لینڈ مافیا کے قبضے سے 500 کمرشل پلاٹس واگزار

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بااثر لینڈ مافیا کے قبضے سے 500کمرشل پلاٹس واگزار کرالئے ، ان پلاٹوں کی مالیت 7؍ارب روپے بتائی جاتی ہے، کے ڈی اے اپنے مالیاتی استحکام کے لئے حکام کی ہدایت پر انہیں نیلام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، کے ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل ناصر عباس سومرو نے لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی کرکے مذکورہ پلاٹس بازیاب کرائے تھے، کے ڈی اے کی گورننگ باڈی نے ان پلاٹوں کے نیلام کی منظوری دے دی ہے،سرکاری ریکارڈ کے مطابق 60پلاٹوں کی نیلامی سے دو ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے جبکہ کورنگی سے 18اور سرجانی سے 9پلاٹس بازیاب کرائے گئے جن سے ایک ارب روپے حاصل ہوں گے، گلستان جوہر سے 6، کورنگی سے 85، نارتھ کراچی سے 66اور سرجانی ٹائون سے 233پلاٹوں کی نیلامی سے چار ارب روپے کی آمدنی متوقع ہے۔