( فیملی پلاننگ ) پرانی باتیں

( فیملی پلاننگ )
پرانی باتیں

یہ ان دنوں کی بات ہے ،جب فیملی پلاننگ کی تحریک زوروں پر تھی ،امجد اسلام امجد اور دیگر دانشور ریڈیو اور ٹی وی پر آکر کہتے تھے۔۔
” بچے دو ہی اچھے ”
ہمارے محلے کے پهیكا ماشکی کے بیٹے کی شادی تھی ،میں بھی شادی میں شامل تھا ،برات روانہ ہونے والی تھی۔۔
باجا بڑے زور زور سے بج رہا تھا ،کہ اچانک پهیكے کے گھر سے شور برپا ہوا ،باجا تھم گیا ،خاموشی چھاگئی ،گھر کی کھڑکی سے ایک عورت نے کہا۔۔
” لاڑے کی ماں کے گھر کاکا ہوا ہے”
اس تحریک کے منفی اثرات میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھے۔۔
رائیٹر :ماجد علی شاہ
فون نمبر :03004688221
Date: 02-08-2021