ہری رام کشوری لال کا سیٹلائیٹ ٹاﺅن میرپورخاص اور ملحقہ علاقوں کے لئے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح

پچھلے ڈیڑھ ماہ میں پیٹرول کے نرخوں میں11روپے فی لیڑ سے زائد کے اضافے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہری رام کشوری لال

کراچی یکم اگست۔ صوبائی وزیر محکمہ خوراک و اقلیتی امور ہری رام کشوری لال نے سیٹلائیٹ ٹاون میرپورخاص اور ملحقہ علاقوں کے لئے واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرپورخاص کے عوام سے کئے گئے ایک اور وعدہ کی تکمیل ہوئی ہے۔ اس منصوبے پر تقریبا 8کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لیے اقدامات کئے ہیں۔ اس منصوبے سے سیٹلائیٹ ٹاون اور اس کے ساتھ منسلک بھان سنگھ آباد، لوکوسٹیلائٹ ٹاﺅن سمیت ،میمن پاڑا ، ریوا چندگارڈن، لوکو، میرواہ بس اسٹینڈ ، پھاٹک اور میر شیر محمد خان ٹالپر کے علاقوں کو صاف پانی فراہم کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ منصوبہ سے اہلیانِ سیٹلائیٹ ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی وافر مقدار میں میسر ہوگا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ چند ماہ قبل 58 کروڑ روپے سے زائد کی لاگت سے شہر کے بیشتر علاقوں کے لیے پینے کے صاف پانی کا منصوبہ پایہ تکمیل پہنچایا جاچکا ہے۔ ہری رام کشوری لال نے مزید کہا کہ پایہ تکمیل تک پہنچنے والے منصوبے سے ویسٹ جمڑاو¿ سے 24 انچ کی واٹر سپلائی لائن یونین کونسل نمبر 1 سے 4 تک مکمل جبکہ یونین کونسل 8 کے کچھ علاقوں جن میں میر کالونی، یاسین غوری گوٹھ، رحیم نگر، رفسر ٹاو¿ن میں بھی اس منصوبے سے پانی کی فراہمی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرپورخاص شہر بھر کے نکاسی آب کے منصوبے کا فیز 1 مکمل ہوگیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے کے ترقیاتی کام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔ ہری رام کشوری لال نے کہا کہ مخالفین صبر سے کام لیں اور اپنی باری کا انتظار کریں، پورے سندھ بلخصوص میرپورخاص کی ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سال میرپورخاص شہر کے لئے مزید ترقیاتی منصوبوں پر کام شروع کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں پچھلے ڈیڑھ ماہ میں 11روپے فی لیڑ سے زائد کے اضافے سے عوام کو مہنگائی کے طوفان کا سامنا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک و اقلیتی امور نے مزید کہا کہ نیازی سرکار نے سندھ میں کوئی خاطر خواہ منصوبہ شروع نہیں کیا صرف عوام سے جھوٹے وعدے اور الزام تراشی کی سیاست کی جبکہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے جہدوجہد جاری رکھے گی۔ اس موقع پر انہوںنے عوام سے کورونا سے بچاﺅ کے لیے حکومت کے اعلان کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کرنے کی درخواست بھی کی۔

ہینڈ آﺅ ٹ نمبر 769۔۔۔ ایف زیڈ ایف