سید ناصر شاہ کا علی محمد خان مہر کے انتقال پر تعزیت

کراچی – سینئر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی وزیر علی محمد خان مہر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں سید ناصر شاہ نے کہا کہ علی محمد مہر بہت پرخلوص انسان تھے، آج ہم بھائیوں جیسے دوست سے محروم ہوگئے انکی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت کی دعا بھی کی۔


اپنا تبصرہ بھیجیں