پی سی بی ہمیں اتنا دکھ نہ دے کہ ہم درد کی صورت میں اسے واپس کریں، جام کمال خان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پی سی بی ہمیں اتنا دکھ نہ دے کہ ہم درد کی صورت میں اسے واپس کریں، پی سی بی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے بات کرونگا، وقت اور معاشرہ تبدیل ہورہا ہے خواتین کے لئے بھی کھیلوں سمیت ہر شعبے میں مواقع فراہم کر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا کہ پی سی بی کو بلوچستان میں ایونٹ میں شریک ہونا چاہیے تھا پی سی بی شاید یہ سمجھتا ہے کہ وہ ہمیں دکھ دیگا تو ایسا نہ ہوں ہم انہیں درد دینے کی صورت میں آگے جائیں کچھ ایسے ادارے ہیں جو نہیں سیکھتے اور سمجھنا نہیں چاہتے پی سی بی کو اقدامات اٹھانے میں پہل کرنی چاہیے نا کہ دوسروں کے اقدامات کی تقلید کی جائے ہم پی سی بی کو ایسا ادارہ نہیں دیکھنا چاہتے تو ملک سے کرکٹ کے خاتمے کا باعث بنے اگر پی سی بی ملک اور بلوچستان کو توجہ نہیں دیگا تو نئے کھلاڑی کہاں سے پیدا ہونگے ہمیں اس ملک اور صوبے میں باصلاحیت نوجوانوں کو مواقع اور بہتر مستقبل فراہم کرکے نئے کھلاڑی پیدا کرنے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو جب بھی بلوچستان کے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا ہے تو انہوں نے ہمارا بھر پور ساتھ دیا ہے توقع ہے کہ وہ پی سی بی کے معاملے پر بھی چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے پوچھیں گے کہ شکایت آکیوں رہی ہے انہوں نے کہا کہ گوادر میں کرکٹ اسٹیڈیم کو بہتر بنایا چھوٹی سی کاوش سے پاکستان کا نام بہتر ہوا گوادر کرکٹ اسٹیڈیم کو قومی سطح کا اسٹیڈیم بنائیں گے،انہوں نے کہا کہ وقت تبدیل ہورہا ہے معاشرے میں ہر چیز بہتر انداز میں کی جاسکتی ہے خواتین کے لئے اقدامات کے حوالے سے تاثر ٹھیک نہیں ہے صوبے میں خواتین کے لئے بہترین ٹورنامنٹ کر رہے ہیں،انہوں حکومت بلوچستان اور کوئٹہ کلیڈی ایٹرز کے اقدام سے ملک بھر میں ایسے اقدامات ہونگے