کراچی میں کل بدھ کو ہوگی شہر کی سب سے بڑی افطار

افطار عشائیے کا اہتمام فنکشنل مسلم لیگ سندھ کی جانب سے کیا گیا ہے،افطار عشائیے پر بڑا سیاسی میلہ سجے گا۔ پیر سید صدرالدین شاہ راشدی افطار عشائیے کے میزبان ہونگے۔ افطار عشائیے میں جی ڈی اے سربراہ پیر صاحب پگارا، ایم کیوایم پاکستان، پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شریک ہونگے۔ متحدہ کے عامر خان، کنور نوید جمیل، اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، سید غوث علی شاہ ، غلام مرتضیٰ جتوئی، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر ارباب رحیم، سینیٹر سید مظفر حسین شاہ، ڈاکٹرذوالفقار مرزا ،حاجی منور عباسی ، ڈاکٹر صفدر عباسی سمیت دیگر سیاسی رہنما شریک ہونگے۔ افطار عشائیہ میں کراچی پریس کلب اور تمام منتخب صحافتی تنظیموں کے عہدیداران بھی مدعو ہیں۔


اپنا تبصرہ بھیجیں