پی آئی اے کے 8 ملازمین کی درخواستیں سپریم کورٹ سے خارج ۔ جعلی ڈگریوں کے معاملے پر عدالت کا اظہار برہمی

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے 8 ملازمین کی نظر ثانیاں متفرق درخواست خارج کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ متعلقہ عدالتی قانون کے مطابق پی آئی اے ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ کریں۔ شازیہ آفریدی، ثمینہ قریشی، عبدالرؤف بیگ، نظر کامران، طاہرہ، سلطانہ، ثناءگل اور شکیب شوکت نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے پی آئی اے پائلٹس جعلی ڈگری سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات کو مذاق بنانے اور ادب احترام نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا،


جناب جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے سامنے پی آئی اے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ زیر سماعت آیا۔  ملازمین کے وکیل کا موقف تھا کہ عدالت نے جو حکم دیا اس کی غلط تشریح کی جا رہی ہے سپریم کورٹ کے فیصلے کی وجہ سے متعلقہ عدالت ہماری بات سننے کو تیار نہیں لہذا فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔
جناب جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ عدالت اپنے فیصلے پر کیا نظرثانی کرے کیوں نہ جعلی ڈگری والوں کے خلاف پرچہ درج کرنے کا حکم دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں