ارباب غلام رحیم متحرک ، سندھ میں سیاسی رابطے شروع کردیئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے سندھ میں تحریک انصاف کومتحرک کرنے کے لیے سیاسی رابطے شروع کردیے ہیں،سندھ ایکشن کمیٹی کے کنوینراورسندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ سے سندھ میں تبدیلی کے لیے اہم ملاقات کی ہے،ارباب غلام رحیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم جب چاہیں سندھ آئیں گے‘ اٹھارویں ترمیم کا یہ مطلب نہیں کہ صوبے مادر پدر آزاد ہوں‘ سندھ میں تبدیلی کے لئے ہم خیال جماعتوں سے رابطہ کروں گا،تحریک انصاف کوسندھ میں آرگنائز کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہےاورسندھ میں جو وفاقی ادارے بات نہیں سنتے ان کو بھی ٹھیک کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے، حلیم عادل شیخ سے میری صلح ہوچکی ہے‘مجھے معاون خصوصی انہیں کی ایڈوائس پر بنایا گیاہے ‘ مجھے جی ڈی اے سے بھی کوئی شکایت نہیں‘ جلد پیر صاحب پگارا سے ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سید جلال محمود شاہ کی رہائشگاہ پران سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
https://jang.com.pk/news/964030?_ga=2.75621654.2041793818.1627618026-1726943472.1627618020
——————–
”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں ہفتے کو (ڈمی) ارباب غلام رحیم مہمان ہوں گے۔ شو کے دوران اُنہوں نے بلاول سے سندھ حکومت چھیننے کا دعویٰ بھی کردیا۔ پروگرام میں بلاول نے زمینوں پر قبضے کا نوٹس بھی لیا۔شو کے ایک سیگمنٹ میں یہ بھی دکھایا جائے گا کہ گڈانی میں پھنسا جہاز نکالنے والے ٹھگ تھے یا نہیں؟۔ طنز و مزاح سے بھر پور ”خبرناک“ علی میر کی میزبانی میں رات 11بجکر5منٹ پر نشر ہوگا۔